گھوٹکی (ڈیسک) سندھ پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9مغوی ڈھولچی بازیاب کرا لیے۔
ڈاکوئوں نے چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈھولچیوں کو رحیم یار خان میں شادی کی تقریب سے دھوکہ دے کر اغوا کیا اور ان کی رہائی کی بدلے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
رہا کروائے جانے والے ڈھولچیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھ کر رکھا اور سخت تشدد کیا گیا۔
پولیس نے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے اغوا کاروں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔