You are currently viewing پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان الیکشن کمیشن طلب

پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان الیکشن کمیشن طلب

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:10/02/2024 20:31
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دوران پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے پیر کو فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے، علاوہ ازیں متعلقہ پولیس افسر کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا، جس پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا۔
قبل ازیں جون 2021 میں بھی فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پی پی رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مارا تھا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.