You are currently viewing پنجاب پولیس کے 6 سراغ رساں کتے ریٹائر، میڈلز اور اسناد دی گئیں

پنجاب پولیس کے 6 سراغ رساں کتے ریٹائر، میڈلز اور اسناد دی گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس کے 6 سراغ رساں کتوں کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب میں ریٹائرڈ کتوں کومیڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
سراغ رساں کتوں کی 7 سالہ ملازمت کے بعد سبکدوشی کی تقریب میں نجی تنظیم اور جانورں کے شوقین افراد نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ کتوں کو میڈلز اور تعریفی اسناد دی گئیں۔
ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ سراغ رساں کتوں نے اپنی زندگیاں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں گزاری ہیں۔
پنجاب پولیس اور نجی تنظیم کے ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کیا گیا۔
مالکان کا کہنا تھا کہ وہ ان کتوں کی دل وجان سے قدر اور دیکھ بھال کریں گے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کتے گود دینے کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا تحفظ اور اچھی زندگی فراہم کرنا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.