You are currently viewing پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 79 کیس رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 79 کیس رپورٹ

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی متاثرہ افراد سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 اور سیالکوٹ سے 2، لاہور، اٹک، فیصل آباد اور ساہیوال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے بھی ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.