لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر خصوصی ملاقات کی اجازت دے دی۔
اسیران اور قیدی اہلخانہ سے عید کے پہلے 2 دن صبح 9 تا شام 5 بجے تک خصوصی ملاقات کر سکیں گے جبکہ قیدیوں کو والدین، بہن بھائیوں، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اسیران کے لیے رات کے کھانے کا خصوصی اہتمام بھی کریں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔