You are currently viewing پنجاب حکومت کا صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور (ڈیسک ): پنجاب حکومت نے صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پورے سال کا نہیں بلکہ صرف چار ماہ کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پورے سال کا بجٹ تیار ہے مگر اسمبلی سے صرف چار ماہ کے اخراجات کی منظوری لی جائے گی ۔

(این این آئی)