لاہور(ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فرخت پر پابندی لگادی
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت روکنے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، عدالت تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے اور سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے موقف سننے کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ اساتذہ بھی تدریسی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران سگریٹ نوشی نہ کریں۔