You are currently viewing پنجاب اور سندھ میں طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی، فواد چوہدری

پنجاب اور سندھ میں طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی، فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ایک طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی۔

 وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بار گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں ایک طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی انہوں نے کہاکہ اس کا براہ راست فائدہ زمیندار کو ہوا جس کے پاس اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.