You are currently viewing پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں نگراں وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے روکنے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں عدالت سے اپنی نگرانی میں پنجاب اور کے پی میں امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹریز، پنجاب اور کے پی کے نگراں وزرائے اعلیٰ ،الیکشن کمیشن اور وفاق کو داخلہ، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکریٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا۔
درخواست میں اسمبلیوں کی تحلیل اور نگراں حکومتوں کی تشکیل کے حقائق شامل کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ دستور پاکستان اور انتخابی قوانین کی متعلقہ بنیادوں کو بھی بیان کیا گیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7