اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں خصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے آٹے کی مفت فراہمی شروع کردی گئی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق تمام غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا ملے گا۔ 25 شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے تین تھیلے ملیں گے۔
وزیراعظم دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔ وزیراعظم نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے خصوصی رمضان پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔