پشاور (ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خیبرپختونخوا سرکل نے پشاور سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم رواں برس لیبیا کشی حادثے میں جاں بحق تارکین وطن کی ٹریفکنگ میں ملوث تھا۔
حکام کے مطابق ملزم کا تعلق جمرود سے ہے جو بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقوں سے سرحد پار کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 6 کا تعلق گجرات سے تھا۔