پشاور(ڈیسک)انسدادمنشیات ٹیم (این ای ٹی)اور حیات آبادپولیس پشاورنے آئس اورہیروئن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز انسدادمنشیات ٹیم(این ای ٹی)کے ایس آئی بلال خان اورتھانہ حیات آبادکے ایس ایچ اووقاص خان نے خفیہ اطلاع پردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب بندی کے دوران مشکوک گاڑی کوروک کرجامعہ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10کلوگرام آئس اور15کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے ملزم رقیب سکنہ افغانستان حال مدینہ کالونی پشاورکوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم آئس اور ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کرا دی ہے، دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔