You are currently viewing پشاور، آپریشن میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

پشاور، آپریشن میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، فوجی اور سول حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سپاہی تیمور شہید، سپاہی نادر صغیر شہید، سپاہی محمد یاسین کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی خیریت دریافت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کے بلند حوصلے کو سراہا اور پوری قوت اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی سے لڑنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔
پشاور گیریژن آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.