اسلام آباد (ڈیسک) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہونے والے آج کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمدمزاری کی جانب سے لکھے گئے خط کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دے دی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے خط میں پنجاب اسمبلی کے اندر سیکیورٹی کے لیے پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ پرویز الٰہی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری الیکشن کے دوران بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں سیکیورٹی کے لیے لکھا گیا خط ان کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، آئی جی پنجاب کو اسمبلی کے ادر داخلے سے روکا جائے جب کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کے ذریعے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔