You are currently viewing پرتھ ٹیسٹ: تیسرے روز کا اختتام، آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 300 رنز کی برتری

پرتھ ٹیسٹ: تیسرے روز کا اختتام، آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 300 رنز کی برتری

پرتھ (نیوز ڈیسک) پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگ میں 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا کر 300 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
آج تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا۔
دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے پویلین لوٹایا۔
امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچیل اسٹارک نے جبکہ سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف9 رنز پر پیٹ کمنز، عامر جمال 10 رنز پر نیتھن لائن کا شکار بنے۔
شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا تھا۔
دونوں بیٹرز نے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی۔
انھوںنے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔
علاوہ ازیں عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔