You are currently viewing پرتشدد مناظر کے ٹی وی پر پابندی کا مقصدعوام کو خوف سے بچانا ہے، مریم اورنگزیب

پرتشدد مناظر کے ٹی وی پر پابندی کا مقصدعوام کو خوف سے بچانا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت اور تشدد والے مناظر ٹی وی پر نہ چلانے کے حکم کا بنیادی مقصد عوام کو خوف ودہشت سے بچانا ہے، دہشت گردوں کا اصل مقصد اور ہدف عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہی ہوتا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ حدود متعین ہیں، ہر ذمہ دار ادارہ اور آرگنائزیشن ان کی پاسداری کرتا ہے، دہشت گردی کی کارروائیوں کی کوریج کا ایک عالمی ضابطہ ہے،یہ ملکی قانون کا حصہ ہے، پوری دنیا میں ان ضابطوں پر بلا استثناء عمل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی براہ راست نشریات دکھانے سے دہشت گردوں کو بھی مدد ملتی ہے، آپریشن کے بعد کی حساس معلومات بھی شرپسندوں کو مل جاتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ آزادی اظہار کے حق کو مقدس سمجھتے ہیں، اس حق کے لئے ہم نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، آزادی اظہار رائے پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے قوانین پر عمل کریں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7