بیجنگ (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔
اجلاس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔