You are currently viewing پاک بھارت میچ کے باعث احمد آباد ایئرپورٹ پر نجی جہازوں کی آمد میں اضافہ

پاک بھارت میچ کے باعث احمد آباد ایئرپورٹ پر نجی جہازوں کی آمد میں اضافہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:30/09/2023 11:45
  • Reading time:1 mins read

احمد آباد (ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں 14اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے باعث احمد آباد کے ایئر پورٹ پر نجی جہازوں کی آمد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ کی وجہ سے احمد آباد میں نجی پروازوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں 650نان شیڈول چارٹرڈ طیارے ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 5اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے اہم سیاستدان، بزنس ٹائیکون، شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات چارٹرڈ طیاروںمیں احمد آباد پہنچیں گی۔
ادھر انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی دستیابی کے بارے میں پوچھا ہے۔
13اور 15اکتوبر کے دن بزنس گروپس کی نان شیڈول چارٹرڈ فلائٹس کے لیے ڈیمانڈ ہے، پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بالی ووڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
ایئر پورٹ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق احمد آباد ایئر پورٹ پر 43ایئر کرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے، احمد آباد ایئر پورٹ پر روزانہ 250ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کی آمد و رفت ہوتی ہے۔