You are currently viewing پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب متاثرین میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب متاثرین میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

کراچی (ڈیسک) پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گھارو، جاتی، کنڈیارو، سجاول، چوہڑ جمالی، میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، دادو اور قمبر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں پاک بحریہ کی ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔پاک بحریہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بھی آپریشن کر رہی ہے۔ سیلاب زدگان کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ بھی کیا۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد کے عزم کا عملی مظہر ہے۔