اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر کل دوپہر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیووس مختصر کر کے آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی، نیول اور فضائیہ چیفس کے علاوہ وزارت دفاع وخارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاک ایران کشیدگی سمیت ملکی امن و امان کی صورتحال اور انتخابات سے متعلق غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر بھی گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرپسندوں کیخلاف حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کل بلائے گئے اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔