You are currently viewing پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ : 3وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ : 3وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کی بیٹنگ جاری

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:11/12/2022 14:33
  • Reading time:1 mins read

ملتان (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز 275آل آئوٹ کے جواب میں پاکستان کی دوسری اننگز کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ ا س تین کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان کو جیتنے کے لیے 355رنز کا ہدف ملا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بیٹنگ کا آغا زکیا اور کھانے کے وقفے سے قبل تک مجموعی طور پر 64رنز بنائے۔
وقفے کے بعد جیسے ہی کھیل شروع ہوا پہلے اوور میں ہی محمد رضوان 30رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے انھیں جیمز اینڈرسن نے آئوٹ کیا۔
تھوڑی دیر بعد ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اولی رابن سن کی گیند کو سمجھ نہ سکے اور چھوڑ دیا جو گھومتی ہوئی وکٹوں میں جا لگی ، اس طرح پاکستان کی دو وکٹیں صرف ایک رن کے وقفے سے گر گئیں۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 83رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی ، عبداللہ شفیق 45رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انھیں مارک ووڈ نے بولڈ کیا۔ اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستانی ٹیم 107پر بیٹنگ کر رہی تھی جب کہ اس کے تین کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں۔