لاہور (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا کہ یہ وہی دن ہے کہ جس دن پاک فوج نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے مادر وطن کا دفاع کیا، یہ وہی دن ہے جب پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دن پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کردیا۔