You are currently viewing پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اومیکرون کی جانچ شروع

پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اومیکرون کی جانچ شروع

اسلام آباد (ڈیسک) کورونا وائرس کے سب ویرینٹ اومیکرون کی عالمی پھیلائو سے متعلق اطلاعات کے بعد پاکستان بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کورونا سب ویرینٹ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (قومی ادارہ صحت) نے ایئر پورٹس پر خاص کر عرب ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے، سعودہ عرب سے کراچی آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق تمام مسافروں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ دنیا کے بعض علاقوں میں اومی کرون کے مریض سامنے آنے کے بعد وزارت صحت کی ہدایات پر پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے سی اے اے حکام کو ہدایت جاری کی گئی تھی۔