You are currently viewing بابر اعظم 50 رنز بنا پائے، 32 اوورز میں 3 کھلاڑیوں پر پاکستان کے 162رنز

بابر اعظم 50 رنز بنا پائے، 32 اوورز میں 3 کھلاڑیوں پر پاکستان کے 162رنز

احمد آباد (ڈیسک) احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈکپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف اب سے کچھ ہی دیر پہلے تک 162رنز بنائے جب کہ اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ بابر اعظم 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اب تک 32 اوورز کا کھیل کھیلا جا چکا ہے، پاکستان ٹیم کھیل کی ابتدا کچھ زیادہ بہتر نہ کر سکی، قومی ٹیم کے اوپنر تھوڑی دیر کریز پر موجود رہنے کے بعد وکٹیں گنوا کر چلتے بنے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور 41رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
اننگز کے آٹھویں اوور میں عبداللّٰہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کے اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 12.3اوورز میں 73رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا نے امام الحق کو 36رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔
میچ کے آغاز سے قبل بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی وجہ کوئی خاص نہیں ہے ۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، تماشائیوں سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں ہم انجوائے کریں گے۔