You are currently viewing پاکستان کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے برطانوی ہائی کمشنر نے تعاون کی پیشکش کردی

پاکستان کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے برطانوی ہائی کمشنر نے تعاون کی پیشکش کردی

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈیگلیش کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں معاون خصوصی طارق باجوہ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔
وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام کمشنر کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
ملاقات میں پاکستان سمیت دنیا کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال کے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام کی بحالی پر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ڈیگلیش نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔

وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7