اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حوثی حملوں کو سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ان حملوں کوفوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔