You are currently viewing پاکستان پیپلز پارٹی کاآل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کاآل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول  بھٹو زرداری نے مولانا فصل الرحمان کی جانب سےبلائی گئی  آل پارٹیز کا نفرنس (اے پی سی )میں شرکت  کا عندیہ دےدیا ۔

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کردی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟ جس پر چیئرمین پی پی نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں ہم ان کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے

واضح رہے کہ جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 6 نومبر کو ہوسکتی ہے، اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں، گزشتہ روز بھی سربراہ جے یو آئی (ف) نے نواز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کرکے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی تھی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.