You are currently viewing پاکستان پر گیس لائن منصوبے میں جرمانے کی خبریں درست نہیں، مصدق ملک

پاکستان پر گیس لائن منصوبے میں جرمانے کی خبریں درست نہیں، مصدق ملک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل سے ابھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا، آنے والے دنوں میں ضرور پہنچے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کرلیا تھا۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے اور پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان منصوبے کا حل چاہتے ہیں، گیس منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ 14 ماہ میں سسٹم میں 16 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ شامل کی جبکہ 13 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید 6 ماہ میں شامل ہو جائے گی۔
وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ آزربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہو گی ہر ماہ لیں یا نہ لیں۔
انھوں نے کہا کہ ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگو کو ترک کرسکتے ہیں، تیل اور گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک کی لاگت سے ریفائنری لگے گی، ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لا رہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.