پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں،ڈی کوک

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:18/01/2021 15:54
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈ ی کوک کا کہنا ہےکہ ،پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں، ہماری ٹیم مضبوط ہے۔

دورہ پاکستان پر موجود جنوبی افریقی کپتان کونٹن ڈی کوک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،میزبان اسپنرزہمارے لیے ایک چیلنج ہوں گے ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے، اپنے بالوں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں،پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے، مسائل کا سامنا نہیں،کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے، طویل مدت برس کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پاکستان میں پہلے نہیں کھیلے، اس کو دیکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے، ایشیائی کنڈیشنز میں اسپنرزکا اہم کردار اہم ہوتا ہے، اچھا ہے کہ ہمیں یہاں آتے ہی سیریز کی تیاری کا موقع مل گیا ہے، پاکستان میں سیکورٹی کے تمام تر پہلووں کو کور کیا گیا ہے، ہماری نظر سیکورٹی پر نہیں کرکٹ پرہے، کوویڈ نے پوری دنیا کو متاثر کیا،کرکٹ بھی متاثر ہوئی،پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں، ہماری ٹیم مضبوط ہے،بابراعظم نے گزشتہ سالوں میں بہت زبردست بیٹنگ کی،وہ تمام فارمیٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہا ہے،شیڈول بہت سخت ہے، مجھے جب بھی موقع ملا، پی ایس ایل کھیلوں گا، دونوں ممالک کے درمیان سیریز دلچسپ اور مقابلے شاندار ہوں گے،پاکستان اپنے اسپنرزسے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،اسپنرز کا سامنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

کونٹن ڈی کوک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ذاتی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی اسپنرز کے خلاف بھی تیاری کررہے ہیں، ٹیم کا ہر کھلاڑی ہی رن کرنا چاہتا ہے اور اسی کے لیے تیاری کررہے ہیں، اپنے بولرز کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں، ہمارے چند کوچز پاکستان میں کھِیل چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں ٹرینگ کا موقع دیا، ہمیں بھرپورانداز سے ہمیں ٹریننگ کا موقع مل گیا ہے، ہم پاکستان زیادہ گھومے نہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں کمرہ ہمارے لیے بہترہے، ہمارے لیے فل پروف سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.