اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مصری حکومت، ہلال احمر اور اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق غزہ کے مظلوم عوام کو امداد کی فوری ضرورت ہے،امداد کی ترسیل کو حتمی شکل دینے کے لیے بیرون ملک پاکستانی مشنز سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔