You are currently viewing پاکستان میں سیاست کا معیار باہم دست و گریباں ہونا رہ گیا ہے، مصطفی نواز

پاکستان میں سیاست کا معیار باہم دست و گریباں ہونا رہ گیا ہے، مصطفی نواز

پشاور (ڈیسک) سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں سیاست کا معیار صرف یہ رہ گیا ہے کہ ہم آپس میں لڑ رہے ہیں، ایک دوسرے کے اوپر الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو جو حال ہو چکا ہے اس سے بچہ بچہ واقف ہے، پاکستان کے سیاست دان ملک کو کس جانب دھکیل رہے ہیں۔
سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ اقتدار ملنے کے بعد حکمران اپنے مخالف کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، ایک دوسرے کو پچھاڑنا ہی مقصد بن چکا ہے، ملکی ترقی، معیشت اور عوام کا معیار زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیرہے، لیکن پاکستانی سیاست دانوں کی ترجیحات بالکل مختلف ہیں، پاکستان کے حقیقی ایشوز پر کوئی نہیں بول رہا، سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں۔
مصطفی کھوکھر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تین سو زائد دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں سیکڑوں محافظ شہید اور خاندان یتیم ہو چکے ہیں لیکن اس پر کبھی کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، گوادر کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے، اتنی اہم نوعیت کا شہر پانی ، بجلی اور ترقی کے مواقع ہونے کے باوجود محرومی کا شکار ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں پاکستان کے اصل مسائل پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.