You are currently viewing پاکستان میں رواں برس مہنگائی  کی شرح 26 فیصد رہے گی، ورلڈ بینک

پاکستان میں رواں برس مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی، ورلڈ بینک

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی جبکہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے۔
ورلڈ بینک کے عداد و شمار کے مطابق آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی جبکہ زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہوگی۔
عالمی بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد ہوگا، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہوسکتا ہے۔
عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7