کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں آج ہونے والا جزوی چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 41 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگنا شروع ہوا۔
پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ کچھ لمحات کے لیے ہوا، ملک میں صبح 7 بجکر 44 منٹ پر جزوی چاند گرہن عروج پر تھا۔
پاکستان میں چاند گرہن 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔