اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الحمد للہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں، طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام اور اداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، اس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے اور انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو۔