You are currently viewing پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزارت اطلاعات کو پولیو کے خاتمے کےلیے مشترکہ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں شامل تمام اداروں کا احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا انسداد پولیو مہم میں ویکسینیشن ٹیمز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
سعودی عرب کا عالمی انسداد پولیو اقدام کے لیے 500 ملین ڈالر عطیے کا اعلان خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے کہا بہت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
انھوں نے کہا خطے سے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان میں تعاون ضروری ہے۔
وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں انسداد پولیو سے متعلق جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.