You are currently viewing پاکستان سعودیہ کیساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

پاکستان سعودیہ کیساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی طرف سے امداد کی فراہمی سمیت پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے بھرپور حمایت کے اظہار پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔