لندن (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے مزید لکھا ہے کہ تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔