You are currently viewing پاکستان خطے میں امن وسلامتی  کے لئےپرخلوص اقدامات اٹھارہا ہے، آرمی چیف

پاکستان خطے میں امن وسلامتی کے لئےپرخلوص اقدامات اٹھارہا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(ڈیسک)آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطےمیں امن و سلامتی کے لئےپرخلوص اقدامات اٹھارہا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.