You are currently viewing پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی(ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین روزہ ٹیسٹ سیریز کےپہلے میچ کا آج دوسرا دن ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
کل تک انگلینڈ کے کھیل کے اختتام تک 506رنز بنائے تھے اور اس 4کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے، ساتھ ہی انگلینڈ نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سب سے زیادہ اسکور کرنے کا 112سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔
کل کھیل کے اختتام تک کپتان بین اسٹوکس نے 34 اور ہیری پروک نے 101رنز بنائے تھے اور وہ کریز پر موجود تھے۔
پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔