You are currently viewing پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

دبئی (ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی، گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرائے گی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، سرفراز الیون کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس روانہ ہوگئے، جب کہ آج کے میچ کے لیے کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم ساؤتھی، ایس سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.