You are currently viewing پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں ہو گا

کراچی (ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پنجاب کے شہر میں ملتان میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ اب سردی اور دھند کے باعث کراچی میں شیڈولڈ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ میچ 3جنوری کو کھیلا جانا تھا، جو اب 2جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کو کراچی منتقل کرنے پر اتفاق کر لیا، دونوں بورڈز کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دوسرے ٹیسٹ اور تین ون ڈے کو اب ایک دن آگے لایا جائے گا۔
پہلا ٹیسٹ کراچی میں پیر سے شروع ہورہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہی میں شروع ہوگا ۔ تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے میچز نو ،گیارہ اور تیرہ جنوری کو کھیلے جائیں گے، اس سے قبل یہ ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو کھیلے جانے تھے۔