You are currently viewing پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
South Africa's batsman Reeza Hendricks, and Pakistan's Mohammad Rizwan during their T20 cricket match between South Africa and Pakistan at the Newland's Cricket Ground in Cape Town, South Africa, Friday, Feb. 1, 2019. (AP Photo/Nasief Manie)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:08/04/2021 13:51
  • Reading time:1 mins read

جوہانسبرگ(ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹی -20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل)ہفتہ کو وانڈیرس سٹیڈیم ، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان ٹیم نے 1-2سے جیت لی تھی۔ گرین شرٹس نے پروٹیز کو پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی ، دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 17 رنز سے ہرا دیا، جس کے بعد فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 28 رنز سے مات دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2سے اپنے نام کی۔ چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ میزبان ٹیم تمبا باوما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہو گی، دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.