You are currently viewing پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

آستانا (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ازبکستان نے سہ ملکی ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل سمیت تجارت بڑھانے کےلیے کراچی پورٹ کو ازبک شہر ترمز سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران کثیرجہتی تعلقات، تجارت، دفاع اور سلامتی کے امور میں تعاون کے فروغ اور ترجیحی تجارتی معاہدے اور پاک ازبکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبک صدر نے اتفاق کیا کہ ازبکستان خطے کے ممالک کے لیے تجارت کی توسیع کے حوالے سے ٹرانزٹ پوائنٹ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس حوالے مختلف آپشنز پر غور کرنے پر اتفاق کیا جبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان اور ازبکستان کے مشترکہ عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے کہا افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت دار ہوسکتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی بات چیت ہوئی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.