You are currently viewing پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا

لاہور (ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ کل(ہفتہ کو) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ ڈے، نائٹ ہو گا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن 3بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ کینگروز نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 88 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم نے دوسرے میچ میں حساب برابر کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ قومی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو ایرن فنچ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں شامل واحد ٹی 20انٹرنیشنل میچ 5اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔