لاہور(اسٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ میں پاكستانی سينما گھروں ميں بھارتی فلموں کی نمائش بند کرنے پر درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاكستانی سينما گھروں ميں بھارتی فلموں كی نمائش پر پابندی کی رخواست دائر کردی گئی ہے،پابندی لگانے کی وجہ پاکستانی نوجوانوں بے راہ روی كا شکار ہو رہی ہےجو ملکی قوانین اور مزہب کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں كی نمائش نہ صرف موشن پيكچرز آرڈيننس 1979 كی خلاف ورزی ہے بلکہ ملكی سنيما گھروں ميں نمائش امپورٹ پاليسی 2013 کی بھی منافی ہے۔
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں مقامی پروڈيوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز نے درخواست دائر کی ہے۔