پشاور (ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس نے عوام کے ساتھ سیاسی و سماجی رہنماؤں کو بھی خوف میں مبتلا کررکھا ہے، اور آئے روز معروف شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہورہی ہے، اب معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
رحیم شاہ کے مینجر کے مطابق گلوکار میں کورونا کے حوالے سے خاصی علامات نمایاں تھیں، انہوں نے احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا رزلٹ ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، ڈاکٹر نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ 24 گھنٹے تک انتظار کی ہدایات کی ہیں اور مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کی طبعیت بہتر نہ ہوئی تو انہیں اسپتال داخل کیا جائے گا۔