اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں اس سال پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی عرب کو حج کوٹہ واپس کر دیا۔
وزارت مذہبی امور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے 8ہزار عازمین حج کو کوٹا مخصوص کیا تھا۔
سرکاری حج اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے ہر سال حجاج کرام کے ناموں کی قرعہ اندازی کی جاتی تھی، مگر اس سال سرکاری اسکیم کے تحت کوٹے سے بھی کم درخواستیں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے کوٹہ واپس کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق اگر کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو سعودی عرب میں حاجیوں کے لیے مخصوص کی گئی رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ و دیگر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز ادا کرنا پڑتے۔
پاکستان میں روپے کی گراوٹ، ہوشربا مہنگائی، اخراجات میں بے تحاشہ اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے جس کے باعث کم پاکستانی حج کے لیے درخواستیں جمع کرا سکے۔