You are currently viewing پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی فلم سازوں کو آسکر کے لیے فلمیں پیش کرنے کی دعوت ، نامزدگی کا اعلان 20اکتوبر کو ہوگا

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی فلم سازوں کو آسکر کے لیے فلمیں پیش کرنے کی دعوت ، نامزدگی کا اعلان 20اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی فلم سازوں کو آسکر کے لیے فلمیں پیش کرنے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ فلم ساز 20 ستمبر 2021 تک 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کیٹیگری میں اپنی فلمیں آسکر کے لیے پیش کریں۔ یہ اکیڈمی کی جانب سے نویں پیشکش ہے ، اس سے قبل 2013میں فلم “زندہ بھاگ”، 2014میں فلم “دختر” ، 2015 میں فلم “مور”، 2016میں فلم “ماہ میر”، 2017میں فلم “ساون”،2018میں فلم “کیک”،2019میں فلم “لال کبوتر” اور 2020میں “زندگی تماشہ” کو اس کیٹیگری میں آسکر کے لیےپیش کیا گیا تھا۔ کمیٹی بین الاقوامی فیچر فلم ایوارڈ کے لیے باضابطہ طور پرپاکستان کی ایک فلم کا انتخاب کرے گی۔ پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی 20 اکتوبر کو اپنی نامزدگی کا اعلان کرے گی۔