کیپ ٹائون (ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بیٹر ہاشم آملہ نے ورلڈ کپ کرکٹ سے متعلق پیش گوئی کر ڈالی۔
ہاشم آملہ نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کی چار ٹیمیں جو سیمی فائنل تک پہنچیں گی ان میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ وہ ٹیمیں ہیں جن کے پاس طاقت اور قابلیت ہے۔
ہاشم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا جب کہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔