You are currently viewing پاناماکیس میں سپریم کورٹ نے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، سراج الحق

پاناماکیس میں سپریم کورٹ نے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، سراج الحق

اسلام آباد (ڈیسک) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، صرف ایک خاندان کیخلاف تحقیقات کی گئیں۔
سراج الحق نے کہا کہ 435 افراد کا کیس 7 سال سے نہیں سنا جارہا،
سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما بینچ میں شامل دو جج بعد میں چیف جسٹس بھی بنے پھر بھی انہوں نے 435 افرادکیخلاف کارروائی نہیں کی۔
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں پاناما اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔
جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں مگر ایسا کیا ہوگیا تھا کہ 24 سماعتوں کے بعد ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کردیئے گئے؟

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7